صدر ٹرمپ جلد ہی ٹویٹر کے ذریعے نیکی ہیلی کی جگہ نئی ایلچی ناورٹ کی تقرری کا اعلان کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزارت خارجہ کی ترجمان ہیذر ناورٹ کو اقوام متحدہ میں نکی ہیلی کی جگہ نئی ایلچی مقرر کیے جانے کے اعلان کے بعد امریکی ٹی وی چینل "فاکس نیوز" ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی ٹویٹر کے ذریعے ناورٹ کی تقرری کا اعلان کریں گے۔تاہم امریکی وزارت خارجہ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی ناورٹ نے کسی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔اڑتالیس سالہ ناورٹ کی تقرری کے لیے کانگریس سے منظوری ضروری ہے۔ نکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہوں نے گذشتہ اکتوبر میں اس منصب سے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا تھا۔