مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق،17مسافر زخمی
چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اورآئل ٹینکر میں تصادم سے دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق اور17مسافر زخمی ہوگئے ،ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح بائی پاس روڈ پر اسوقت پیش آیا جب ملتان سے لاہورجانیوالی نجی کمپنی کی بس اپنے آگے جانیوالے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی،حادثہ کے نتیجہ میں بس کی20سالہ ہوسٹس کرن عارف،سیکیورٹی گارڈ راشد رفیق اور30سالہ خاتون مسافر عدیلہ زوجہ محمد عمر سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور17،افراد زخمی ہوگئے جن میں چھ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں،حادثہ بس کے ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین کی حالت تشویشناک ہے،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔