کرتار پور راہداری:منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا
کرتار پور راہداری کے منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں دریائے راوی پر آٹھ سو میٹر طویل پل اور اطراف میں دفاعی بند تعمیر کیا جائے گاجس کے لیے بھاری مشینری کرتار پور پہنچ چکی ہے۔ متروکہ وقف بورڈ کے احکام کے مطابق کرتار پور راہداری کی تعمیر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا ہے جس نے اب باقائدہ کام شروع کر دیا ہے ،اور تعمیراتی کا م کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہاہے گوردوارہ دربار صاحب سے بھارتی سرحد تک ساڑھے چار کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں دریائے راوی اور نالہ بئیں پر پل بنانے کے لیے بھاری مشینری سے کھدائی شروع کر دی گئی ہے، دریائے راوی کے بعد برساتی نامہ بئیں پر چھوٹا پل تعمیر کیا جائے گا۔