وزارت خارجہ کی خاتون افسر اوران کے شوہر گیس لیکیج کے باعث جاں بحق
وزارت خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر ہنزہ میں گیس لیکیج کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ علی اصغر نے سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث ہوئی اور یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے۔سیدہ فاطمی دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور ان کا تعلق 42 ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تھا جب کہ وہ دفترخارجہ میں کامن ڈپلومیسی سکیشن میں تعینات تھیں۔سیدہ فاطمی 10 دن پہلے فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی، ان کا تعلق پنجاب کے شہر اٹک سے تھا اور ان کی شادی 29 نومبر کو ہوئی تھی۔سیدہ فاطمی فارن سروس اکیڈمی کے 35 ویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں.