پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی جدوجہدنظام میں تبدیلی لاناہے: فواد حسین
سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرچودھری فواد حسین نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی جدوجہدنظام میں تبدیلی لاناہے۔لاہورمیں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنامحض پہلاقدم تھا ا ورحتمی ہدف نظام تبدیل کرنا ہے جو ایسا کام نہیں ہے جسے ایک رات میں ہی حاصل کرلیاجائے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ہدف کے حصول کے لئے نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں واحد رہنما ہیں اوراس وقت اس قدوقامت کا ان کاکوئی مدمقابل نہیں ہے۔الیکشن کمیشن میں تقرریوں کے معاملے پر وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت اورحزب اختلاف نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ معاملہ اگلے ایک یا دو اجلاسوں میں طے پاجائے گا۔انہوں نے اداروں کے امور میں بہتری لانے اوربہتر تعاون کے لئے ان کے درمیان ایک نئے میثاق کی ضرورت پرزوردیا