فن لینڈ میں پاکستان کی تاجربرادری کاخیرمقدم کیاجائے گا:سفیر
فن لینڈ نے کہاہے کہ وہ اپنے ملک میں کسی بھی شعبے میں نئے مواقع کی تلاش کے لئے پاکستان کی تاجربرادری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ بات پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر Harri Kamarainenنے کراچی میں کراچی کونسل برائے خارجہ امور کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ فن لینڈ میں کاروبار، سرمایہ کاری یا کسی شعبے میں شراکت داری کے لئے پاکستان کی تاجربرادری کاخیرمقدم کیاجائے گا۔ Harri Kamarainen نے کہاکہ فن لینڈ میں دنیا کی بہترین جامعات موجود ہیں ، ان تعلیمی اداروں میں تقریباً بیس ہزار غیرملکی طلباء زیرتعلیم ہیںجبکہ ان میں پاکستانی طلباء کی تعداد صرف دو ہے جو بہت کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔