پاک بحریہ کا جذبہ خیرسگالی کے تحت لاوس میں طبی کیمپوں کا اہتمام
پاک بحریہ کے بحری جہازوں نے جذبہ خیرسگالی کے تحت لاوس میں طبی کیمپوں کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا علاج اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ پاک بحریہ کےترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں Moawin اور Aslat کا بندرگاہ آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ نائیجیریا کے عوام نے طبی کیمپ لگانے پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ مشن کمانڈر نے نائیجیریا کے حکام سے ملاقاتیں بھی کیں اور سمندری امور میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران مشن کمانڈر نے نائیجریا کے حکام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔