نیب اور پی آئی ڈی کو سیاسی انتقام کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب
نیب اور پی آئی ڈی کو سیاسی انتقام کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب نیب اور پی آئی ڈی کو سیاسی انتقام کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب اسلام آباد: (8 دسمبر 2019) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں صرف دن رات شریف خاندان کا خیال ستاتا رہتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو صرف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، شریف خاندان اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمران صاحب کو دن رات صرف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ ان پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا وہ اپنے والد کی تیماردای کرنے کیوں نہ جائیں ؟۔ مریم نواز نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا۔ گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا۔ مریم نواز تین مہینے نیب کی حراست میں رہیں، لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔ مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پہ ضمانت دی ہے۔ مریم نواز عدالتی فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِ مرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں۔ ترجمان ن لیگ نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہئے۔ پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے۔ حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں