بھارت، فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اناج منڈی کے علاقے میں فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ نئی دہلی پولیس کے مطابق اناج منڈی کے علاقے میں فیکڑی میں آچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 43 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔رانی جھانسی روڈ پر واقع فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کر دی ۔فائر بریگیڈ کی 15گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا اور ریسکیو ٹیم نے 50 سے زیادہ لوگوں کو فیکٹری سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ دہلی پولیس کے مطابق اس بھیانک واقعہ میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ واقعے کے وقت فیکٹری میں موجود زیادہ تر افراد سو رہے تھے۔