میاں چنوں: شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر جل گئے
نواحی گاؤں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے دو ٹریکٹر جل گئے، ریسکیو حکام نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ میاں چنوں کے نواحی گاؤں 45 پندرہ ایل گھر میں کھڑے 2 ٹریکٹرز کو آگ لگ گئی۔ آگ نے دونوں ٹریکٹرز کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے فائر فاٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے سے آگ پر قابو پانے بامشکل قابو پایا گیا جبکہ آگ کے باعث دونوں قیمتی لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹرز جل گئے ۔