وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برسلز میں بیلجیئم کی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے وفد کے ساتھ ملاقات
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برسلز میں بیلجیئم کی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے ممبران (MEP, s) کے وفد کے ساتھ ملاقات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی برسلز میں بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ و ممبران یورپی پارلیمنٹ (MEP s) کے ایک گروپ نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات، پاکستان کے بیلجیم و یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا وزیر خارجہ نے اراکین پارلیمنٹ کو یورپی یونین اور اس کے تمام رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا پاکستان اور یورپی یونین نے جون 2019 میں اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (SEP) پر دستخط کیے،جس کے نتیجے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملی، مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ایسے میکانزم اور "ڈائیلاگ فریم ورک" موجود ہیں جن کے ذریعے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی سرمایہ کاری، تجارتی و اقتصادی تعاون، یورپی یونین اور بیلجیئم کے ساتھ پاکستان کے کثیر الجہتی تعلقات کا ایک اہم جز ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی فریقین کا پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان پارلیمانی روابط کو بڑھانے پر اتفاق.