وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط اورقانونی پہلو مدنظررکھنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صد ارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا 9واں اجلاس اجلاس میں لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کا جائزہ لیاگیا لاہور کیلئے واٹر میٹرزکی خریداری،تنصیب اورآپریشن اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ٹیکنیکل اورفنانشل بڈزکی اصولی منظوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹیکنیکل اورفنانشل بڈز کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط اورقانونی پہلو مدنظررکھنے کی ہدایت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اس ضمن میں قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کرے۔عثمان بزدار پی پی پی موڈ کے دیگر منصوبوں کو جلد حتمی شکل دی جائے۔عثمان بزدار ضروری امورفی الفور طے کیے جائیں۔عثمان بزدار اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے 7ویں اور8ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اجلاس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،اسد کھوکھر،اراکین پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد،خدیجہ عمر،چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سابق صدر سیالکوٹ چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری،چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی اورمتعلقہ حکام کی شرکت