آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اظہار افسوس
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جنرل بپن راوت کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔تاہم اب بھارتی فضائیہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر 11 افراد بدقسمت حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔