انڈونیشیا میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے میں پولیس آفیسر سمیت2 افراد ہلاک، 8 زخمی

انڈونیشیا کے شہرباندونگ کے پولیس اسٹیشن پرخود کش دھماکے کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایک خود کش بمبار نے باندونگ کے پولیس اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ حکام انسداد دہشتگردی اسکواڈ کے تعاون سے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے حملہ آور اورایک پولیس آفیسرہلاک ہوئے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں نئے کرمنل قانون کے بعد دہشتگردی کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے