ملک میں جنگل کا قانون ختم ہونا چاہیے۔ فردوس شمیم نقوی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے اس کو ختم ہونا چاہیے۔فردوس شمیم نقوی نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضمیر کی بات کرنے یہاں آئے ہیں، ایک شخص کی پرائیویسی چاردیواری کو پامال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے سب سے آپ کیساتھ ایسا ہوتا تو کیا کرتے، اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویڈیو والا معاملہ پوری قوم کیلئے گالی ہے، چالیس مقدمے ایک پلان کے تحت کٹوائے گئے، یہ لوگ کس کے ہتھکنڈے بنے ہوئے ہیں، اس ملک میں کون سا جنگل کا راج ہے۔ پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ اعظم سواتی کوئی کمزور آدمی نہیں وہ ٹیکس پیئر ہیں، ان کے خلاف کارروائی کو روکا جائے۔