یقین ہے پرویز الہٰی ہمارا ساتھ دیں گے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یقین ہے پرویزالہٰی ہمارا ساتھ دیں گے۔انہوں نے یہ بات ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں عمران خان نے سیاسی صورتحال پر اراکین اسمبلی سے مشاورت بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ملکی مسائل کاواحد حل صاف وشفاف الیکشن ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں اور اپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔