پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین، بدترین پاسپورٹ قرار

پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کو چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیدیا گیا۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 94 ویں نمبر پر صومالیہ کے ساتھ رکھا گیا ہے، پاکستانی پاسپورٹ پر 44 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کے بعد عراق 95 ویں نمبر کیساتھ دوسرے، شام 96ویں نمبر کیساتھ تیسرے اور افغانستان 97 ویں نمبر کے ساتھ دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔یمن (93 ویں)، بنگلہ دیش (92 ویں)، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین (91 ویں) اور ایران کو (90 ویں) نمبر کے ساتھ پاکستان سے زیادہ طاقتور قرار دیا گیا ہے۔