برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی غلطی تسلیم کرکے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی خبر کی وزیراعظم شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ان سے معافی مانگ ملی۔
ڈیلی میل نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’14 جولائی 2019 کو شہباز شریف سے متعلق خبر کیا پاکستانی سیاست دان کا خاندان زلزلہ متاثرین کے لیے دیا گیا برطانوی امداد کا فنڈ چوری کرکے پوسٹر بوائے بن چکا ہے کے عنوان سے شائع ہوئی‘۔بیان میں کہا کہ ’ہم نے شہباز شریف کے حوالے سے پاکستان میں قومی احتساب بیورو کی تفتیش پر رپورٹ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ زیر تفتیش رقم جو برطانیہ کی حکومت کا پیسہ تھا وہ ڈی ای آئی ڈی گرانٹ ایڈ میں پنجاب کو ادا کردی گئی‘۔ڈیلی میل نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم تسلیم کرتے ہیں کہ شہباز شریف پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے برطانوی سرکاری پیسہ یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ ایڈ کے حوالے سے کسی غلط کام کا کبھی الزام نہیں دیا گیا‘۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ ’ہم اس غلطی پر وضاحت اور معذرت کرتے ہوئے خوش ہیں‘۔قبل ازیں 9 نومبر کو برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے داماد عمران علی یوسف کو ’میل آن سنڈے‘ کے پبلشر کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں جواب داخل کرنے اور مدعا علیہ کے اخراجات کی مد میں 30 ہزار پاؤنڈ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔