پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم
چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں 26 اعشاریپ 5 فیصد یعنی ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔کے الیکٹرک بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 26.5 فیصد یعنی ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ میرے پاس 300 کمپنیاں ہیں، دو سال میں 32 ارب فنانسنگ کے 912 فلاحی منصوبے شروع کئے، اور ملک میں بجلی کے جدید آٹو میٹک میٹرز لگائے ہیں۔توصیف ایچ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ 1 میگا واٹ سے اوپر صنعت اپنی بجلی خود پیدا کرسکتی ہے۔
اس موقع پر کے الیکٹرک کی چیف اسٹریٹجی آفیسر ناز خان نے کہا توانائی کے شعبے میں ہمیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کے الیکٹرک نے ماہرین تعلیم محققین اور اسٹارٹ آپس کو ایک جگہ جمع کیا ہے ۔اسٹارٹ آپس کو بڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔