عمران خان کی کوئی گھڑی نہیں خریدی، مبینہ خریدار نے دعوؤں کی تردید کردی

اسلام آباد کے مبینہ تاجر محمد شفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام دعوؤں کی تردید کردی۔منظر عام پرآنے کے بعد ویڈیو بیان میں تاجر محمد شفیق نے کہا کہ پروپیگنڈے سے میرے کاروبار کو نقصان پہنچا مزید تنگ کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔محمد شفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں میری دکان تھی، پراپیگینڈا کے بعد دکان بیچنا پڑی، کاروبار ختم کرنا پڑا، دکان کے لیٹر پیڈ اور مہر کو غلط استعمال کیا گیا، گراف کی کوئی گھڑی نہیں خریدی، نہ مجھے اسکا کوئی علم ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے یہ دعوٰی کیا جاتا رہا ہے کہ عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑیوں کو اسلام آباد میں فروخت کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا۔