ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

Dec 08, 2023 | 18:35

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 87 ہزار 414 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2030 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔

مزیدخبریں