امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر25پیسے کمی سے284روپے75پیسے میں فروخت ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر25 پیسے سستا ہوا۔
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی
Dec 08, 2023 | 19:14