گوجرانوالہ میں جاری نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ لڑائی میں تبدیل ہو گئی، پہلوانوں اور تماشائیوں نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی۔ لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر خوب مکے اور گھونسے برسائے گئے، ریسلنگ کے دوران پوائنٹس کے تنازع پر پہلوان آمنے سامنے آئے، پہلوان اور حامی میٹ پر چڑھ کر ایک دوسرے کو مارتے رہے۔ پہلوانوں کے جھگڑے کے دوران انتظامیہ اور پولیس بیچ بچاؤ کرواتی رہی، جناح سٹیڈیم میں جاری نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا آج پہلا روز تھا۔ نیشنل چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں کشمیر، فیڈرل اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کے پہلوان شریک ہیں۔
نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ لڑائی میں تبدیل، پہلوانوں، تماشائیوں نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی
Dec 08, 2024 | 16:53