کراچی میں علماء کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے،مسلم لیگ نون،کراچی تاجر اتحاد اور ٹرانسپورٹ اتحاد سمیت مختلف تاجر اور سیاسی تنظیموں کا بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔
علماء نے متعددعلماء اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج کراچی میں ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔دوسری جانب شہر کی مختلف تنظیموں اور سیاسی و دینی جماعتوں نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔ہڑتال کی حمایت کرنے والوں میں مسلم لیگ نون ،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد،کراچی تاجر اتحاد، اہلسنت والجماعت ،شعیہ علماء کونسل ،کراچی الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن اور دیگر شامل ہیں۔