چند لوگ پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں،، سازشوں سے ڈرنے والے نہیں مقابلہ کرنے والے ہیں.وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
کوہستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان وزیراعظم کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے جب اقتدار سنبھالا تو کئی طرح کے مسائل کا سامنا تھا تاہم کامیابی سے تمام حالات کا مقابلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو سے پہلے عام لوگوں کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا، بلکہ شہید بھٹو نے اپنی جدوجہد سے عوام کو یہ حق دلوایا ، آج کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ وہ اقتدار میں آکر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو روک دیں گے، یہ لوگ شہید بھٹو کے اس پروگرام کو ہر گز نہیں روک پائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ایک آمر نے شہید بھٹو کو پھانسی دے کر انہیں لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا، آج بھی ملک کے گوشے گوشے میں لوگ جئے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں