حکمہ موسمیات نے سردی کی شدت دو سے تین دن تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں کہڑ پڑنے کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ سردی استور میں ہی پڑی جہاں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد دو، لاہور اور فیصل آباد میں پانچ، مظفرآباد تین، پشاور میں چار، کراچی اور حیدرآباد میں دس، کوئٹہ منفی چار، گلگت میں منفی تین، مری منفی ایک اور ملتان سات میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔