مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے زیرانتظام ریاست آزاد کشمیر پر قبضے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔
برطانوی اخبارکے مطابق مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیرپرقبضے کےلیے بنگلا دیش طرزکا آپریشن کررہا ہے کیونکہ بھارت مسئلہ کشمیرکے حل کےلئے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں، انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صرف دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جنگ کی صورت اختیارکرگئی تھی، مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ کے بھائی مصطفٰی کمال نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی اورفوج بھی مقبوضہ کشمیرکے معاملات میں بےجا مداخلت کررہی ہے۔ دوسری جانب بھارتی اخبارکے مطابق بھی بھارتی فوج آزاد کشمیر میں بنگلہ دیش طرزکے منصوبے پرکام کررہی ہے۔