بلاول بھٹو نے ایم کیوایم کی جانب سے ہڑتال کی کال کو الطاف حسین کیخلاف بڑی سازش قرار دیدیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیوایم کے جائز خدشات پر ہمدردی ہے تاہم ہڑتالوں کی سیاست کراچی کو یرغمال بنانے کی کوشش ہے جبکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو دھمکا کر حق پرست اپنی نیک نامی بھی ختم کرلینگے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال الطاف حسین کے خلاف ایک بڑی سازش لگتی ہے، ایم کیوایم کے اندر سازشی عناصرایسی سیاست سے بعض رہیں