کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے مگردنیا کی بڑی ٹیموں کے بڑے کھلاڑی ان فٹ ہونے کے باعث سکواڈ سے باہر ہوگئے

کرکٹ کی عالمی جنگ چھڑنے کوہے لیکن بڑی ٹیموں کے آزمودہ ہتھیار مقابلوں سے قبل ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے- ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو پریشانیوں نے جکڑا ہوا ہے-ٹیم کی بیٹنگ اورباؤلنگ توپہلے ہی واجبی سی تھی لیکن کھلاڑیوں کا یکے بعد دیگرے ان فٹ ہونا ٹیم مصباح کیلئے ڈرونا خواب بن گیا- قومی ٹیم کوسب سے پہلے جھٹکا جنید خان کے انجرڈ ہونے کی صورت میں لگا،جب وہ پریکٹس میچ میں زخمی ہوگئے ،کیویز کے دیس پہنچنے پرسلامی بلے باز محمد حفیظ بھی پنڈلی میں تکلیف کے باعث سکواڈ سے باہر ہوگئے- بھارتی ٹیم بھی انجری مسائل سے دوچار ہے،عالمی کپ کے اعزاز کے دفاع سے قبل فاسٹ باؤلر اشانت شرما اوربلے بازروہت شرما ان فٹ ہوگئے - روہت شرما تو فٹ ہونے کے باعث دوبارہ ٹیم میں آگئے لیکن اشانت شرما سکواڈ سے باہر ہوگئے- ٹورنامنٹ کی فیورٹ آسٹریلیا کی ٹیم کی حالت بھی کچھ مخلتف نہیں ہے ،مائیکل کلارک بھی فٹ نہیں ہیں اوران کے ورلڈکپ کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔۔۔۔۔