وزیراعظم نےPIA کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرداخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال اور ادارے کو ہونے والے نقصانات پر غور کیاگیا،،، اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کی بحالی پر بریفنگ دی گی۔۔۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کا آپریشن جزوی طور پر بحال ہوچکاہے، بعض یونین عہدیداروں نے ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے قومی ائیرلائنز کے معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ پرافسوس کا اظہار کیا، جبکہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کوبحال کرنےوالے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو ہر حال میں ملکی مفاد کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔