مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کے لیے روس انتہائی اہم ثابت ہوسکتا ہے:رمحمود عباس
فلسطین کے صدرمحمود عباس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دوریاستی تنازع کے حل میں روس کوزیادہ فعال کردارادا کرنا چاہیے۔امریکا اسرائیل اورفلسطین کے درمیان تنازع کے حل میں قائدانہ کردار ادا کرنے سے قاصرہوچکا ہے۔یقین ہے مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کے لیے روس انتہائی اہم ثابت ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک نیا اتحاد اورحکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔وہ بارہ فروری کواپنے دورہ روس کے دوران روسی صدرولادی میرپیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں روس کے مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کے لیے زیادہ فعال کردارادا کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی