ایم پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں اختلافات تاحال برقرار ہیں،
ایم پاکستان کے رہنماؤں فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں اختلافات تاحال برقرار ہیں،، فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کے لئے رابطہ کمیٹی کے تجویز کردہ نام مسترد کردیئے اور اپنی طرف سے چار نئے نام پیش کئے ہیں، کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے پر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی ارکان کی اکثریت ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہے،دو روز کے دوران اجلاسوں اور بات چیت کے کئی دور چلے ، مگر ابھی تک نہ کوئی فیصلہ نہ ہوسکا،، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کی مشاورت سے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کارکنوں کو حالیہ تذبذب کی صورتحال سے نکالا جا سکے