شمالی کوریا کی جارحیت کے خلاف دنیا کے کئی ممالک نے پابندیوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے
شمالی کوریا کی جارحیت کے خلاف دنیا کے کئی ممالک نے پابندیوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ،، جس میں اہم ملک روس ہے ،، روس نے شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ورکرز کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا ہے، شمالی کوریا میں تعینات روسی سفیر کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف سے شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر عملدر آمد کے سلسلے میں کیا گیا ہے،، روسی سفیر کے مطابق اس سے روسی معیشت کو یقینا شدید دھچکا پہنچے گا تا ہم روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدر آمد کو اہم سمجھتا ہے،، روس شمالی کوریا سے جن سینکڑوں افراد کو ملک بدر کر رہا ہے جس میں زیادہ تر بزنس مین ہیں،