جنوبی سوڈان میں مختلف مسلح گروپوں نے اپنے پاس موجود 300 سے زائد ایسے بچوں کو رہا کر دیا
جنوبی سوڈان میں مختلف مسلح گروپوں نے اپنے پاس موجود 300 سے زائد ایسے بچوں کو رہا کر دیا ہے جو ان گروپوں میں بطور فوجی شامل تھے،،، یہ بات اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف کی جانب سے بتائی گئی ہے،، یونیسیف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس مقصد کے لیے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران ان بچوں کو باقاعدہ غیر مسلح کیا گیا اور انہیں سویلین کپڑے فراہم کیے گئے،، بیان کے مطابق ان بچوں کو نفسیاتی مدد اور مشاورت بھی فراہم کی جائے گی،، یہ بچے ان 700 بچوں میں شامل ہیں جنہیں ایک معاہدے کے بعد آئندہ چند ہفتوں میں رہا کیا جانا ہے۔