بھارتی کپتان پاکستان کے خلاف لمبی اننگ کھیل کر دکھائیں:ہیڈ کوچ
ویرات کوہلی ون ڈے میچز میں اب تک 34 سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔ویرات کوہلی کو اس وقت دنیا کا خطرناک بیسٹمین بھی تصور کیا جاتا ہے لیکن اب پاکستان ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو پاکستانی ٹیم کے خلاف سنچری اسکور کرکے دکھانے کا بڑا چیلنج دیا ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ کوہلی پاکستانی بولرز کے سامنے کریز پر لمبی اننگز کھیل کر دکھائیں۔۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بے شک کوہلی شاندار کھلاڑی ہیں مگر وہ پاکستان بولرز کے سامنے اتنے رنز نہیں بناسکیں گے اور پاکستانی بولرز ان کے رنز بنانے کو مشکل کردیں گے