سندھ میں سینیٹ کی12 نشستوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
صوبہ سندھ میں سینیٹ کی 12 سیٹوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، گذشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی،پاک سر زمین پارٹی اور فنکشنل مسلم لیگ کی جانب سے کاغذات جمع کرائے جاچکے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 20 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے فنکشنل مسلم لیگ کی جانب سے سید مظفر حسین شاہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ، صوبہ سندھ میں سینیٹ کی 7جنرل،2ٹینکو کریٹ،2خواتین اور اقلیت کی 1نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں ، 12 فروری تک صوبائی الیکشن کمیشن سینیٹ کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کرے گا ، جبکہ سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3مارچ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی ۔