لاہور: قتل کے 3 اشتہاری ملزمان انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار
قتل میں ملوث تین اشتہاری ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف لاہور کی ایک ٹیم نے خطرناک اشتہاری ملزمان باسط چیمہ ، محمد عادل اور احمد محمود کو دبئی سے گرفتار کرلیا۔تینوں ملزمان قتل کرنے کے بعد پاکستان سے فرار ہوگئے تھے۔انہوں نے دبئی میں پناہ لے رکھی تھی،انکے خلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت لاہور کے تھانوں فیکٹری ایریا،اسلام پورہ اورراولپنڈی میں مقدمات درج تھے۔ تینوں ملزمان کو شاہین ائیرلائن کی پرواز این ایل سات سو سیاسٹھ کے ذرئعے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لایا گیا۔ جہاں متعلقہ پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔