خلا میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

08 فروری 2018 (12:33)

خلا میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ ٹکنا ممکن نہیں، وہاں خلابازوں نے ریکٹ اور شٹل کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلی۔دو دو کی ٹیم میں بٹنے والے روسی، امریکی اور جاپانی کھلاڑیوں کو خلائی اسٹیشن میں اچھا شغل بھی مل گیا اور ایک تاریخ بھی رقم ہوگئی۔پہلے میچ میں کوئی اسکور نہ رکھا گیا، اس طرح چاروں ہی کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔