ٹرمپ کا ملٹری پریڈ کرانا اچھا تاثر نہیں۔ جان کینیڈی
سینیٹر جان کینیڈی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹاگون دورے پر ملٹری پریڈ کرانے کے فیصلے سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا،امریکا دنیا میں طاقتور ملک ہے اس کو اپنی جوہری صلاحیت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔جان کینیڈی کا کہنا تھا کہ جب اپنے آپ پر بھروسہ ہے تو خاموش رہنا چاہیے چیختے وہ ہیں جن کو کوئی خطرہ لاحق ہو۔ایک امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ روز شائع کی گئی ایک خبر کے متن میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینئر آفیسر ز کو پیغام دیا تھا کہ پینٹاگون دورے پر پریڈ کا اہتمام کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ پریڈ ایسی ہونی چاہیے جیسے فرانس کے دورے پر ان کا استقبال کیا گیا تھا، اس کی وائٹ ہاوس نے بھی تصدیق کردی ہے۔