سپریم کورٹ ملک میں قانونی کی بالادستی قائم کر رہی ہے۔ عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں رائو انوار اور پنجاب میں عابد باکسر سے لوگوں کو قتل کرایا جاتا ہے،عابد باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا ہے میں اس معاملے میں عدالت جاوں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خا ن نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک میں قانونی کی بالادستی قائم کر رہی ہے اور سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتا ہوں کہ عوام اس کے ساتھ ہے۔ غریب کو انصاف نہیں ملتا اور امیر کو این آر او مل جاتا ہے جبکہ لوٹ مار کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں راو انوار اور پنجاب میں عابد باکسر سے لوگوں کو قتل کرایا جاتا ہے۔ عابد باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا ہے میں اس معاملے میں عدالت جاوں گا۔ سبزہ زار میں 5 لوگوں کو پولیس کے قتل کروایا گیا۔عمران خان نے کہا کہ مشعال خان نے کوئی توہین رسالت نہیں کی بلکہ منصوبہ بندی کے تحت اسے مارا گیا۔ ہماری صوبے کی پولیس کو ایکسپوز کرنے والے خود ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اداروں کے مفاد میں کھڑے ہیں اور اب عوام بھی حکمرانوں سے تنگ آ گئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ ایک میڈیا ہاوس بلیک میلر ہے اور اس کا مالک اپنے ورکرز کو تنخواہیں نہیں دیتا اور ملک سے باہر جائیدادیں بناتا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز لاہور کے بدنام زمانہ پولیس اہلکار اور جعلی مقابلوں میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد عرف باکسر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عابد باکسر متعدد افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ اداکارہ