الیکشن کمیشن نے ضیااللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی ضیااللہ آفریدی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق عمران خان کا ریفرنس خارج کردیا اور انہیں رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔جمعرا ت کوالیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا اور ضیااللہ آفریدی کو رکن اسمبلی برقرار رکھا ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضیاء اللہ آفریدی کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے عمران خان کے ریفرنس پر فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا ۔ضیااللہ آفریدی کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی جس پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا جب کہ انہوں نے کسی اور پارٹی میں بھی شمولیت اختیار نہیں کی۔