میگھن شادی کے بعد شہزادی ہونگی، برطانوی شہری نہیں

08 فروری 2018 (17:46)

معروف اداکارہ میگھن مارکیل کو برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیے 5سال تک فیملی ویزا پر رہنا ہوگا،فیملی ویزا کے تحت مئی کے مہینے میں شادی کرنا ضروری ہے اور ہر ڈھائی سال بعد ویزا کی تجدید بھی کرانا ہوگی ۔اس دوران اداکارہ میگھن کو امریکا اور برطانیہ دونوں ملکوں میں ٹیکس ادا کرنے ہوں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس وقت امریکی اداکارہ 5ملین ڈالر کی مالکن ہیں جو تقریبا 3 اعشااریہ 5 ملین پاونڈ بنتے ہیں۔ بلاشبہ میگھن اور پرنس ہیری برطانیہ کی مقبول ترین شخصیات ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں کو برطانوی قانون کے مطابق چلنا ہوگا۔



شادی بیاہ کا سیزن عروج

،یا پھرجدت سے مزین ایمبرائڈیڈگاون ،شادی بیاہ کے مواقع پہ جب بات ہوپہناووں کی ...