ايم کيو ايم اس وقت اندرونی اختلافات کا شکار ہے، ن لیگ ھارس ٹریڈنگ کی بانی پارٹی ہے, سعید غنی
بلاول ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ،، کراچی کے لوگ پر امن اور شریف ہیں ، اردو بولنے والوں کو ڈرا دھمکا کرووٹ حاصل کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ،، ايم کيو ايم اس وقت اندرونی اختلافات کا شکار ہے،، سینیٹ میں چار نشستوں کی قوت کے باوجود ایم کیو ایم ایک نشست بھی بڑی مشکل سے جیت سکےگی۔ آج ان کی جو حالت ہے۔ جب عام انتخاب ہونگے تو کیا صورتحال ہوگی, سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بدتر ماضی کے خاتمے اور آئیسولیشن سے نکلنے کیلئے کراچی والے پیپلز پارٹی میں شامل ہوں۔ اب شہر پرامن ہے نا دہشتگردی ہے اور نہ دھونس کا ماحول ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ ھارس ٹریڈنگ کی بانی پارٹی ہے، وہ خود شرمندگی چھپانے کیلئے الزام لگا رہے ہیں