وزیراعظم سے اردن کے شاہ عبداللہ کی ملاقات, پاکستان اوراردن کا سرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ دینے اوردوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پراتفاق
اسلام آباد میں اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان حکومت کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوئے،دونوں ممالک نے سرمایہ کاری میں تعاون کوفروغ دینے اوردوطرفہ تجارتی حجم کوبڑھانے پراتفاق کیا،دونوں ملکوں کے سربراہان نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،،وزیراعظم نے اس حوالے سے امریکی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کی بھرپورحمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا،،وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کوایل اوسی پربھارتی جارحیت اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا،،دونوں ممالک نے شہری دفاع اورہاؤسنگ شعبے میں تعاون کومستحکم بنانے کیلئے معاہدے اورمفاہمت کی یادداشت پردستخط بھی کیے