کثیرملکی بحری مشق امن ۔19آج کراچی میں شروع ہورہی ہے
کثیرملکی بحری مشق امن 19 آج کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ اس ضمن میں کراچی میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی بیڑے کے کمانڈر وائس ایڈمرل امجد نیازی نے کہا کہ دو مراحل پر مشتمل اس مشق میں46 ملکوں کے دستے حصہ لیںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ 2007 سے ہر دو سال بعد ان مشقوں کااہتمام کرتی ہے جن کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بین الاقوامی بحری کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔