پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کے آغاز میں صرف 6 دن رہ گئے، شائقینِ کرکٹ کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔
پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے آغاز میں صرف 6 روز باقی رہ گئے، میگا ایونٹ کے لیے ٹیموں کی دبئی آمد شروع ہوگئی۔ شائقین کا جوش اور ولولہ عروج پر پہنچ گیا، شائقین پی ایس ایل کے آغاز کا بے صبری سے اتنظار کررہے ہیں، دنیا بھر سے اسٹارز کی کہکشاں دبئی میں سجنا شروع ہوگئی۔ کراچی کنگز کے آل راؤنڈ سکندر رضا پی ایس ایل کو یاد گار بنانے کے لیے بے تاب ہیں، میچ کے لیے خوب جم کر پریکٹس کررہے ہیں۔ لاہور قلندرز نے بھی دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، ایونٹ میں شریک فرینچائزز کے کھلاڑی مرحلہ وار دبئی پہنچ رہے ہیں، ایونٹ کا آغاز چودہ فروری کو رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہوگا۔