اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش
اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترسرد اورحشک رہے گا۔
تاہم ہزارہ اورراولپنڈی ڈویژنوں، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔
آج صبح بعض شہروں کاکم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔
اسلام آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 8
کراچی 15
پشاور9
کوئٹہ -3
مری 2-
گلگت 2
اورمظفرآباد3 ڈگری سینٹی گریڈ۔