ایران اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی سرگرمیاں بندکردے،امریکہ
امریکہ نے ایران پرزوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی سرگرمیاں بندکردے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ Palladino نے واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی سرگرمیاں فوری طورپربند کرنے کے لئے ایران پرزوردیتارہے گا۔