تجارتی جنگ: ٹرمپ اور چینی صدر کی ممکنہ ملاقات پر سوالات اٹھنے لگے
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے اور ایک معاہدے پر پہنچنے کے لیے 90 دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی جو 2 مارچ کو ختم ہوجائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو مارچ سے قبل چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے راضی نہیں ہیں۔ دو امریکی انتظامیہ نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا کہ صدر ٹرمپ اور شن جن پنگ کے درمیان 2 مارچ سے پہلے ملاقات مشکل ہے، تاہم دو مارچ کے فوری بعد ملاقات ممکن ہے۔ امریکی حکام شمالی کوریا معاملہ اور چین سے تجارتی جنگ سے متعلق حکمت عملی تیار کررہی ہے، صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے درمیان بھی ملاقات متوقع ہے۔ البتہ حکام کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔