ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان 27 فروری کو ویتنام میں ملاقات ہوگی

اسلام آباد: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان 27 فروری کو ویتنام میں ملاقات ہوگی۔ اس کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پلا ڈینو نے کیا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شمالی کوریا کے نيوکليائی اسلحہ کی مکمل تخفيف پر بات ہو گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان جزیرہ نما کوریا میں پائیدار امن کے قیام پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین تعلقات کی بہتری بھی زیرِ غور آئے گی۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پلا ڈینو کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے ویتنام کا انتخاب علامتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس کا مقصد تنازعات اور تقسیم کے خاتمے کا پیغام دینا ہے۔